اسلام آباد (نیوزڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شریک ملزم نامزد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت(آج)منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جس میں عدالت نے پرویز مشرف کی جانب سے ان کے ساتھیوں کو شریک ملزم بنانے کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے خلاف وفاق کو ترمیمی شکایت داخل کرانے کی ہدائت کی تھی۔
غداری کیس -شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد شریک ملزم ،فیصلے کی گھڑی آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
-
پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
کین کون میں چار دن
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
حجاج کرام کے لیے سامان اور آبِ زم زم سے متعلق ایئرلائنز پالیسی جاری
-
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت



















































