کراچی (نیوزڈیسک)اسپیشل برانچ نے سابق ایم این اے نبیل گبول کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔سابق ایم این اے نبیل گبول کو سیکیورٹی فراہمی کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس فاروق علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت اسپیشل برانچ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا جس کے مطابق نبیل گبول کی جان کو خطرہ نہیں، اس طرح کی نہ تو کوئی مصدقہ اطلاعات ہیں اور نہ ہی اسپیشل برانچ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری کی ہے۔عدالت نے نبیل گبول کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی کیلیے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔