ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے بددیانتی اور بدنیتی سے جان بوجھ کرسائفر تحویل میں رکھا،چارج شیٹ سامنے آگئی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سائفرکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف چارج شیٹ سامنے آگئی جس کے مطابق عمران خان نے بددیانتی اور بدنیتی سے جان بوجھ کرسائفر تحویل میں رکھا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی۔فرد جرم میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف رواں سال 15 اگست کو سائفر کیس کا مقدمہ درج ہوا، ملزمان خفیہ دستاویزات کی معلومات سے متعلق رابطوں میں ملوث پائے گئے، 7مارچ 2022کو واشنگٹن سے موصول سائفر غیرمتعلقہ افرادکوسونپ دیا گیا، سائفر ٹیلی گرام کے حقائق کو توڑ مروڈ کر پیش کیا گیا، ملزمان نے سائفرکو قومی سلامتی کے برعکس ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

فرد جرم کے متن کے مطابق 28 مارچ 2022 کوبنی گالہ میں خفیہ اجلاس میں سائفر مندرجات کا غلط استعمال کیاگیا، سابق وزیراعظم نے اعظم خان کوسائفرکے منٹس اپنیانداز سے تیار کرنے کی ہدایت کی، سابق وزیراعظم نے بد دیانتی اور بدنیتی سے جان بوجھ کرسائفر تحویل میں رکھا، سائفر جیسی اہم ترین سرکاری دستاویزکوغیرقانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھا، ملزمان نے ریاست کے سائفر سکیورٹی سسٹم پر سمجھوتہ کیا۔

فرد جرم میں کہا گیا کہ ملزمان کی سائفر ٹیلی گرام پر بد دیانتی سے ریاست کو نقصان پہنچا، امریکا میں سابق سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ڈونلڈ لو کو پاکستان ہاس میں ظہرانہ دیا، ملاقات میں ہوئی گفتگوکے منٹس سائفر کے ذریعے سیکرٹری خارجہ کوبھجوائے گئے، 7 مارچ 2022 کو موصول سائفر کو وزارت خارجہ کے ایس ایس پی سیکشن کی حفاظتی تحویل میں دیا گیا، سائفر انتہائی اہم اورخفیہ دستاویزہے کسی صورت بھی شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

فرد جرم کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ کو مجرم قرار دے کر باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے۔عدالت نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو آپ پرلگا چارج سمجھ آگیا ہے؟ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے چالان کے حوالے سے مکمل دستاویزات مہیا نہیں کی گئیں، جب تک مکمل چالان کی کاپی نہیں دی جاتی چارج نہیں سمجھ سکتا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے جرم کو مانتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں خود کو جرم کا مرتکب نہیں سمجھتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…