بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد شہید

datetime 22  اکتوبر‬‮  2023 |

غزہ (این این آئی)غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوںمیں7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 31 مساجد شہید ہوچکی ہیں۔غزہ میں فلسطینی وزارت مذہبی امور نے تصدیق کی ہیکہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں 31 مساجد شہید ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے زخمی فلسطینیوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں حملے مزید تیز کرنیکا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی علاقہ خالی کرکے جنوب کی طرف جانیکی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے غزہ میں اپنے حملوں کو تیز کریگا۔فوجی ترجمان ایڈمرل کے مطابق ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔

ادھر رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے ٹرکوں کا دوسرا قافلہ غزہ میں داخل ہوگیا۔ گزشتہ روز امدادی سامان کے صرف 20 ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے تک پہنچے تھے۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جنگ ہمیشہ شکست ہوتی ہے، انسانیت کی تباہی ہوتی ہے، بھائیوں اسے روکو۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…