پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے خط نے نیامسئلہ کھڑا کردیا،بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں شہری اور دیہی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے مطابق نئی حلقہ بندیاں کرنے کے لئے حکومت سندھ کو خط لکھ دیا ہے ، اختیارات اور ردوبدل کی اس جنگ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے18ستمبرکے فیصلے پر عمل در آمد کے لئے الیکشن کمیشن نے ایک کمیٹی صوبائی الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم کی جس میں سیکریٹری و ڈپٹی سیکریٹری بلدیات حکومت سندھ ، صوبے کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز ، ضلعی الیکشن کمشنرز اور حلقہ بندی افسران شامل تھے ۔کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان تجاویز کا جائزہ لیکر حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شہری اور دیہی حلقہ بندیاں کرکے سرکاری اعلامیہ جاری کیا جائے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے ہونگے بلکہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی باہمی مشاورت سے ردوبدل کیا جائے گا ۔ذرائع کاکہناہے کہ اب فیصلہ حکومت سندھ نے کرنا ہے کہ آیا سندھ ھائی کورٹ کے18سمبر کے مطابق حلقہ بندیاں کرنی ہیں یا نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خط کے بعد حکومت سندھ کے پاس دو ہی راستے ہیں ۔حکومت سندھ عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن کی تجاویز کو من و عن تسلیم کرے یا پھرعدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ذمہ دار نمائندے کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں کوئی ردوبدل نہیں چاہتی ہے اور وہ سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کے مابین اختیارات کی جنگ اور عدالتی جنگ کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہونے امکان ہے ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…