مظفرآباد (نیوزڈیسک)ایم کیوایم آزادکشمیر نے حکومتی متعصبانہ اقدامات کےخلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ۔پہلے مرحلے میں سیکرٹری مالیات اور وزیر خزانہ کے خلاف تحریک استحقاق اور قراردادیں اسمبلی میں جمع کروائی جائیںگی ۔یادرہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر آزادکشمیر بھر کے 80ہز ار سے زائد ملازمین کو تنخواہ اد اکی گئی جب کہ اسمبلی سیکرٹریٹ اورمحکمہ مالیات کی ملی جلی بھگت کے باعث حق پرست ممبران اسمبلی طاہر کھوکھر اورسلیم بٹ کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اس حکومتی اقدام کی سیاسی ،سماجی عوامی حلقوں کے علاوہ انسانی حقوق کے فیصلوں کی بھی خدمت کی تھی با خبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایم کیو ایم نے اس حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اسمبلی میںسیکرٹری مالیات اور وزیر خزانہ کے خلاف قراردادیں لائی جائیںگی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں