اسلام آباد (نیوزڈیسک) منیٰ سانحہ ،پاکستانی سفیرنے تمام افواہوں کو جھوٹ قراردیدیا،حقیقت بتادی،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ منیٰ کے سانحے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی حجاج کو جلد تلاش کرلیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ پاکستانی حجاج کا سراغ لگانے کیلئے ہسپتالوں اور ہوٹلوں میں تلاش جاری ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حجاج کی واپسی سے لاپتہ حجاج کی تلاش میں مدد ملے گی۔پاکستانی سفیر نے سانحہ منیٰ میں 36 پاکستانی حجاج کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ¾ 35 زخمیوں میں سے بارہ کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔