بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کو دوررکھنے کیلئے امریکی بحرے بیڑے اسرائیلی ساحل پر تعینات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایران کواسرائیل کے خلاف جنگ سے دوررکھنے کیلئے امریکی بحرے بیڑے اسرائیلی ساحل پر تعینات کردیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ گیرالڈ فورڈ بحری بیڑے کے علاوہ باتان بحری بیڑا بھی اسرائیلی ساحل کی سمت بڑھ رہا ہے۔

اس بیڑے پر امریکی میرینز کے مہماتی یونٹس کے دو ہزار اہلکار بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ باتان بیڑے پر سوار امریکی میرینز کو کوئی مخصوص ذمہ داری تفویض نہیں کی گئی، تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ انخلا کے منصوبے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکی میرینز کے دو ہزار اہلکار امریکہ کے لڑاکا بحری جہازوں اور فوجیوں کے ساتھ اس فورس کا حصہ ہوں گے جس کا مقصد ایران کو اس بات سے باز رہنے کا پیغام دینا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کو علاقائی تنازع بنانے سے گریز کرے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…