واشنگٹن(این این آئی)صدر جو بائیڈن نے ہسپتال میں ہونے والی بمباری کے بعد اردن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مشاورت کے بعد اور فلسطینی صدر عباس کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دنوں کی روشنی میں صدر بائیڈن اپنا اردن کا سفر اور ان دونوں رہ نمائوں اور مصری صدر السیسی سے طے شدہ ملاقات ملتوی کر دیں گے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی ان رہ نمائوں سے ذاتی طور پر مشاورت کرنے کے منتظر ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ باقاعدہ اور براہ راست رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔