جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

وزارت خزانہ کی غلط حکمت عملی،زیادہ منافع دینے کے باوجود پاکستان کا اہم منصوبہ ناکام

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک ) معاشی ترقی کے دعووں کا بھرم کھل گیا۔ زیادہ منافع پر بھی یورو بانڈ نیلامی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان بانڈز میں مشرق بعید و مشرق وسطی کے سرمایہ کار خریدتے ہیں۔ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے ملائیشیا ، سنگاپور اور مشرق وسطی کی بیشتر منڈیاں بند تھیں۔ ماہرین کے مطابق یوروبانڈ نیلامی حکومت کو درپیش مالی مشکلات اور بوکھلاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔ حکومت ایک ارب ڈالر کے بانڈ فروخت کرنے گئی تھی تاہم آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد سالانہ شرح پر وہ محض پچاس کروڑ کے بانڈ فروخت کرسکی۔ دوسری جانب براہ راست سرمایہ کاری کے بعد یورو بانڈ خریداری میں عالمی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی حکومتی پالیسوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومتی پالیسیوں کا محور محض آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ مصر چند ماہ قبل ساڑھے چار فیصد شرح پر دس سالہ بانڈ فروخت کرچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…