اسلام آباد: (نیوزڈیسک) ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف نے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کا اپنا فیصلہ نہ بدلا تو 2 اکتوبر سے نادرا چوک، سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں داخل ہونے کے تمام راستے سیل کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اگر جلسہ کی جگہ بدلنا چاہتی ہے تو پھر اسے نیا این او سی لینا ہو گا۔ جلسہ سے قبل تمام شرائط پوری کرنا لازم ہوگا۔