اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم ریحان عرف بہاری کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ریحان عرف بہاری کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں رینجرز حکام کی جانب سے ملزم کے 90 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے رینجرز حکام کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو تفتیش کے لئے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ریحان عرف بہاری کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور 26 ستمبر کو عدالت سے اس کا دو روز کے لئے راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا۔