ماسکو(این این آئی) روسی صدر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں روسی صدر نے کہا کہ امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز مغربی ممالک کے اس تبصرے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا، روس اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کی تیاری کرے۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ بڑی طاقتیں جنگ کے لیے تیار ہیں تاہم امن کو یقینی بنانے کی کوشش کیلئے لیکن امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔پیوٹن نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، روس اور چین دونوں کے ساتھ لڑنا، یہ بکواس ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ سنجیدہ بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ صرف ایک دوسرے کو ڈرا رہے ہیں۔