منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف نیا چار ملکی اتحاد

datetime 28  ستمبر‬‮  2015 |

ماسکو(نیوز ڈیسک)شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف نیا چار ملکی اتحادوجود میں آگیا ہے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران، شام اور عراق نے عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے کا ایک مرکز قائم کیا ہے، جو بغداد میں کام کرے گا۔ اس مرکز میں اس اتحاد میں شامل چاروں ملکوں کے اعلیٰ فوجی نمائندے بھی تعینات ہوں گے،یہ جوائنٹ انٹیلی جنس سینٹر مستقبل میں ممکنہ طور پر،داعش کے خلاف مربوط ملٹری آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔تجیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیا اتحاد داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں پہلے سے قائم بین الاقوامی اتحاد کے حوالے سے طاقت کے توازن کو اِن ملکوں کے حق میں بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا کی قیادت میں قائم اتحادشامی حکومت کا بھی مخالف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…