لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب نے اینیمل ایکٹ میں ترامیم کی سمری کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ۔ کم عمر اور مادہ جانوروں کا گوشت بیچنے پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی سفارش کی گئی ہے ۔سمری میں مردہ گوشت فروخت کرنے پر آٹھ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کی تجویزدی گئی ہے ۔وزیر اعلی کی منظوری کے بعد ایکٹ میں ترامیم کیلئے سمر ی منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس ترمیم کافیصلہ مضرصحت اور حرام گوشت کی فروخت روکنے کیلئے کی جارہی ہے جس کے بعد صوبے میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔