لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) لاڑکانہ میں کھیتوں میں کرنے والے زہریلے سپرے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقع لاڑکانہ کے نواحی علاقے شہدادکوٹ میں پیش آیا۔ گھرمیں فصلوں پرکی جانے والی کیڑے مار دواکی بوتلیں موجودتھیں جونیچے گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گئیں اور ان میں موجود زہریلا سپرے گھر میں پھیل گیا۔ سپرے کی زد میں آکر 4 سالہ عائشہ،3 سالہ علیشہ اور ایک سالہ ایان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ گھر میں موجودبچوں کا والد اور دیگر 2 خواتین بے ہوش ہوگئیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔