منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،سعودی ولی عہد

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیاہے کہ ان کا ملک فلسطینی دھڑوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے روز شروع ہونے والے طوفان الاقصی آپریشن میں فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ایک فون پر بات کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں فوجی کشیدگی، خطے کی سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب فلسطینی قوم کی امنگوں اور مطالبات کے حصول اور ایک منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی ولی عہد نے مصری صدر سے بات کرتے ہوئے فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان جاری کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور اس سے شہریوں کی زندگیوں کو لاحق ہونے والے بڑے خطرے اور خطے کے استحکام کے لیے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔مصری صدارتی ترجمان نے کہا کہ فون کے دوران اس نازک مرحلے پر تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے عرصے میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عربوں کے وژن کی تصدیق کے لیے مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ وژن دو ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے گرد گھومتا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…