کراچی (نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عاصم گزشتہ ایک ہفتے سے قومی ادارے برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے جبکہ آج ڈاکٹرز کے بورڈ نے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے کے بعد انہیں نارمل قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیاہے ۔ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارے برائے امراض قلب سے ڈسچارج کر دیاگیاہے جس کے بعد رینجرز نے انہیں دوبارہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس کے بعد رینجرز اہلکار ڈاکٹر عاصم کو ایک بار پھر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔میڈیکل بورڈ کا کہناہے کہ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اس لیے انہیں ڈسچارج کر دیا گیاہے۔