اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خچر پورہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا کے علاقے خچر پورہ میں عمر حیات نامی شخص فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں نورین اور رضیہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ مقتول بہنوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق عمر حیات نے اپنی دونوں بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔