تل ابیب (این این آئی)اسرائیل پر حماس کے حملے نے پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا کیونکہ مشرق وطی میں وسیع تنازع کے خدشے کے پیش نظر مارکیٹوں میں قیمتیں بڑھ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تشدد نے پیر کو عالمی منڈیوں میں اتار چڑھا ئوکو ہوا دی، ایران سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کے ساتھ، ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی۔