بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کی کرنل سمیت 26 فوجیوں، 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی) اسرائیل نے حماس کے حملوں میں کرنل سمیت اپنے 26 فوجیوں اور 30 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی اسرائیل میں لڑائی میں مارے گئے 26 فوجیوں کے نام جاری کردیے۔ہلاک شدگان میں شمریا سے نہال بریگیڈ کا کمانڈر 42 سالہ کرنل جوناتھن اسٹینبرگ، 481 ویں سگنل بٹالین کا کمانڈر 36 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سحر مچلف، ڈپٹی کمانڈر میجر چن بکریس، کیپٹن ادیر اوادی، کیپٹن یوتم بین باسات، لیفٹیننٹ یا موسی، لیفٹیننٹ یفتاح یابیٹز، لیفٹیننٹ میناشے یوو مالیف، لیفٹیننٹ یا یوسف رن اور دیگر فوجی اہلکار شامل ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے پہلے دن کے دوران اس کے 30 پولیس اہلکار مارے گئے۔حماس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو قیدی بھی بنالیا ہے جن میں سے کچھ کو غزہ بھی لے جایا گیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز کے اعلی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے صحافیوں کے ساتھ بریفنگ میں تصدیق کی کہ کئی لوگوں کو یرغمال بنا کر غزہ کی پٹی لے جایا گیا ہے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…