بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

یو اے ای نے وزٹ ویزے کیلئے آن لائن سہولت متعارف کرادی

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی  (نیوز ڈیسک)یو اے ای نے 90دن کے وزٹ ویزے کیلئے آن لائن درخواست دینے کی سہولت متعارف کرادی اور وزارت داخلہ نے کہاہے کہ انٹری پرمٹ رکھنے والے شخص کو محدود وقت کیلئے ملک داخلے کی اجازت ہے اور یہ ایک یا کئی مرتبہ ملک داخلے کیلئے قابل استعمال ہے۔وزارت داخلہ نے عوام کو90دن کیلئے انٹری پرمٹ سے متعلق آگاہ کیاہے جسے وزٹ ویزابھی کہاجاتاہے ، انفرادی طورپر کوئی بھی شخص وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ”ای سروس“سے تین ماہ کے وزٹ ویزے کیلئے اپلائی کرسکتاہے اور امارات کے شہری ،رہائشی یا سرمایہ کاروں کی کفالت میں دورے کی اجازت ہے۔ ’ای سروس‘ کا استعمال کرتے ہوئے 90دن کیلئے سنگل انٹری وزٹ ویزے کے لیے درخواست گزار کو ’ای فارم‘ پر کرنا اور کفیل کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دینا ہوگی تاہم ان کی معیاد چھ ماہ سے کم نہ ہو۔پرائیویٹ سیکٹر کی کفالت میں درخواست دینے والوں کیلئے لائسنس اور ای گیٹ کارڈکی بھی ضرورت ہوگی ، اگر کفیل خاندان کا رکن یا رہائشی ہے تو ای فارم کیساتھ شادی سرٹیفکیٹ ، برتھ سرٹیفکیٹ ،کرایہ داری معاہدہ یا بجلی کے بل کی کاپی لگائیں ، ہیلتھ انشورنس کی یقین دہانی کیلئے ایک ہزار درہم کا بینک سیکیورٹی ڈپوزٹ بھی ہوناچاہیے۔ حکام کاکہناتھاکہ یہ اقدام وقت بچانے ، صارفین کی سہولت اور انفرادی طورپر امارات کے وزٹ ویزے کیلئے اپلائی کرنے میں طریقہ کار کو سادہ بنانے کیلئے کیاگیا اور اس کیلئے ایک موبائل ایپ بھی موجود ہے۔ میجر جنرل خلیفہ حریب الخیلی نے بتایاکہ انٹری پرمٹ محفوظ ہیں اور اسے ایک مکمل ضابطے کے تحت ہی بنایاجاتاہے اور اعلیٰ درجے تک کیلئے اماراتی شناختی کارڈ ضرور ی ہے ،اس ضمن میں نظام اور ایپس پر مزید کام جاری ہے تاکہ طریقہ کار کو مزید سادہ بناتے ہوئے رفتار بڑھائی جاسکے۔وزارت داخلہ کے سمارٹ گورنمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹوڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیصل محمد الشماری نے ای میل اور ٹیلی فون پر شہریوں سے تجاویز مانگی ہیں اور کہاہے کہ تجاویزپر متعلقہ کمیٹی غور کرتی ہے اوراسے موجودہ یاآئندہ خدمات کیلئے ترقیاتی عمل میں لاگو کیاجاتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…