بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

بابر کو ورلڈکپ میں شیروں جیسا نظر آنا چاہیے، شاہد آفریدی کا مشورہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو بھارت میں شیروں کی طرح نظر آنے کا مشورہ دیدیا۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہا کہ بابر اعظم مسلسل 3 سالوں سے پاکستان ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں، بابر کی ٹیم میں کئی سالوں سے زیادہ تر یہی لڑکے کھیل رہے ہیں، میرا نہیں خیال کہ بابر کی ٹیم میں زیادہ چینج آیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ورلڈکپ کے میچز میں بابر سمیت پوری ٹیم پر پریشر ہوگا لیکن ہمیں سمجھنا ہوگا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر کا ہی کھیل ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ اب یہ کپتان اور سینئر اسٹاف کا کام ہے کہ وہ پلیئر کو آن بورڈ لے، ان سے اچھی گیدرنگ کرے کیوں کہ ایک کپتان کو ہی پتا ہوتا ہے کہ ٹیم میں میچ ونرز کون ہیں، گراؤنڈ کے اندر بابر نے ہی ٹیم کو لے کر چلنا ہے۔

سابق کپتان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دوران میچ ہر وکٹ گرنے کے بعد بابر کے ساتھ گراؤند میں 2 سے 3 لڑکے نظر آئیں، مینجمنٹ کو چاہیے کہ بابر کو کہیں بھی گرنے نہ دیا جائے، بابر کو اسٹرونگ رکھے، بابر کی باڈی لینگویج گراؤنڈ میں مثبت رہنی چاہیے، ان کو چاہیے کہ وہ گراؤنڈ میں ہر وقت جارحانہ نظر آئیں، یہی وہ چیزیں ہیں جو ورلڈکپ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ ایک بہت بڑا ایونٹ ہے، وارم اپ میچز کی بات الگ ہے تاہم ورلڈکپ کے میچز میں ٹیم پر پریشر ہوگا، ہم سب باہر بیٹھ کر ٹیم میں بابر کو سپورٹ کررہے ہیں، ان کیلئے ہم سب کا پیغام ہیکہ پاکستانی قوم اور سابق کھلاڑی بابر کو سپورٹ کررہے ہیں، اتنی سپورٹ کے بعد لیڈرز پر بھی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں تو پھر بابر پر ذمہ داری ا?تی ہے کہ باڈی لینگویج شیروں والی رکھے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…