لاہور(نیوز ڈیسک) الفلاح سینما میں اخلاق باختہ فلم کے عید شو کی نمائش ہوتی رہی۔ ڈی سی او لاہورلاعلم مانٹرنگ ٹیمیں مہربان رہیں۔ شہریوں اور اہل علاقہ نے ڈی سی او آفس اور دیگر کو شکایات بھی کیں لیکن تھانہ قلعہ گجر سنگھ، تھانہ سول لائن سمیت دیگر اہلکاروں کا ”اچھا“کا کہہ کر ٹال دیا۔سینما انتظامیہ نے عام ٹکٹ 150روپے اور رات ایک بجے خصوصی شو کی ٹکٹیں 200اور 250تک فروخت کیں۔ جبکہ سینما منیجر کا کہنا تھا کہ عید کے موقعہ پر عوام کو تفریح پہنچا رہے ہیں شائقین نے کہا عید پر جشن نہ منائے مزا نہیں آتا۔ الفلاح سینما میں گھوسٹ رائیڈر 2کاپوسٹر آویزں ہے لیکن نیم برہنہ مجرے اور بلیو فلم دکھائی جارہی ہے۔ فلم بہنوں کے مطابق رات ایک بجے شو میں بازاری عورتیں اور خواجہ سراءبھی ہال میں موجود ہوئے ہیں۔