بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہفتے میں 47 لاکھ عاشقانِ رسول ﷺ کی روضہ مبارک پر حاضری

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مدینہ منورہ میں صرف ایک ہفتے کے دوران 56 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مسجد نبویﷺ میں عبادت کا شرف حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں نمازیوں اور زائرین کو فول پروف خدمات اور سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، صدارت عامہ کی طرف سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں 56 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، ان سہولیات میں روضہ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے، جن کی بدولت ایک ہفتے کے دوران 47 لاکھ 3 ہزار 821 زائرین نے روضہ رسول ؐاور آپؐ کے صاحبین کے مزارات پر حاضری اور دردو و سلام پیش کرنے کی سہولت پیش کی گئی۔

بتایا گیا گیا ہے کہ گذشتہ 7 دنوں میں پانچوں نمازوں کے دوران 56 لاکھ 40 ہزار 231 نمازیوں نے مسجد نبوی ﷺ میں نمازیں ادا کیں، 34 ہزار 048 زائرین نے روضہ رسول ﷺ میں نوافل ادا کیے جب کہ 1 لاکھ 10 ہزار 436 زائرین کو روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران فوری ترجمہ کی سہولت فراہم کی گئی، 14 ہزار 096 عمر رسیدہ اور معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت دی گئی، اس کے علاوہ 4 ہزار 844 زائرین کو مواصلاتی چینلز کے ذریعے راہ نمائی فراہم کی گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ﷺکی نمائش کو 3 ہزار 383 زائرین نے دیکھا جب کہ مسجد نبوی ﷺ کی لائبریری سے 10 ہزار 747 زائرین مستفید ہوئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…