نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔جنگ رپورٹر صالح ظافر کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین یہ ملاقات اقوام متحدہ کے مشن برائے قیام امن کی کانفرنس سے قبل ہوئی۔ سفارتی ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جان کیری نے آپریشن ضرب عضب کو سراہا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن میں ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔جان کیری نے وزیر اعظم نوازشریف کو آئندہ ماہ دورہ واشنگٹن کی یادہانی کرائی۔اس موقع پر سرتاج عزیز، ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔