اسلام آباد (این این آئی)سائفر کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ،چیف جسٹس عامر فاروق 2اکتوبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے جس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔