لودھراں(نیوزڈیسک) این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا۔ مسلم لیگ ن کے پانچ سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کی حمایت کر دی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ حکمران عدالتوں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں اور میدان میں آئیں۔اختر کانجو نے شکوہ کیا کہ انہوں نے لودھراں کو مسلم لیگ ن کا قلعہ بنایا لیکن نواز شریف ان کی قربانیوں کو بھول گئے۔ جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والوں میں اختر کانجو، قاسم خان، زوار وڑائچ، طاہر خان اور نواز جوئیہ شامل ہیں۔