اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں 171 ہیں ،الیکشن کمیشن میں تین نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہوئی ہیں،الیکشن کمیشن میں تحریک احساس پاکستان ،خادمین سندھ اورکسان لیبر پارٹی رجسٹرڈ ہوئی ہیں ،اس سے پہلے الیکشن کمیشن میں 168 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ تھیں۔