واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ امریکہ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتاہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا وزیراعظم نیویارک میں 2 اہم پریس کانفرنسوں سے خطاب کریں گے جس میں وہ قیام امن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات انتہائی اہم ہیں جن میں بہتری آرہی ہے جب کہ دونوں ملک کثیر جہتی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور باہمی تعاون کے لیے 6 ورکنگ گروپس کام کررہے ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ افغانستان میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ¾ امریکہ بھی دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی قدر کرتا ہے اور افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتاہے۔