پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے مجسمہ تیار

datetime 24  ستمبر‬‮  2023 |

لندن(این این آئی)برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا، اس فن پارے کو حجاب کی طاقت کا نام دیا گیا ہے۔اس مجسمے کو لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے جسے اگلے ماہ(اکتوبر)میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا۔اسٹیل کا یہ مجسمہ 5 میٹر (16 فٹ) لمبا اور تقریبا ایک ٹن وزنی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ باجحاب لڑکی کا یہ مجسمہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے۔مجسمے کے نیچے یہ الفاظ کندہ ہیں کہ یہ عورت کا حق ہے کہ اسے محبت اور عزت دی جائے چاہے وہ اپنے پہننے کے لیے کسی بھی لباس کا انتخاب کرے، اس کی اصل طاقت اس کے دل اور دماغ میں ہے۔

مجسمہ تیار کرنے والے ڈیزائنر لیوک پیری کا کہنا تھاکہ حجاب کی طاقت ایسا فن پارہ ہے جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ لیوک پیری نے تسلیم کیا کہ یہ مجسمہ کچھ لوگوں کے لیے متنازعہ ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے ہر فرد کی نمائندگی کرنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ مجسمہ بہت سی مختلف وجوہات کی بنا پر متنازع ہو سکتا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…