بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں سگریٹ پر پابندی لگائے جانے کا امکان

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے ملک میں سگریٹ پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق وزیراعظم رشی سونک ایسے اقدامات متعارف کرانے پر غور کر رہے ہیں جن سے اگلی نسل پر سگریٹ خریدنے پر پابندی لگ جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جیسا کہ نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا جس کے مطابق 1 جنوری 2009 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کو تمباکو فروخت کرنے پر پابندی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے متعلق زیرِ غور پالیسیاں اگلے سال کے متوقع انتخابات سے قبل صارفین پر مرکوز ایک نئی مہم کا حصہ ہیں۔برطانوی حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر کہا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں اور 2030 تک سگریٹ نوشی سے پاک رہنے کے ہمارے عزائم کو پورا کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سگریٹ نوشی کی شرح کو کم کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…