ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایاز صادق کا عمران خان کو چیلنج

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اوراین اے122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل ہی تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،11اکتوبر کو انتخابی نتائج 2013ءکے نتائج سے مختلف نہیں ہونگے بلکہ (ن) لیگ کو پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے ،عمران خان آئیں یا کوئی اور ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،سیاسی جماعتوں کے سربراہوں پر انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں ابہام ہے، ابہام دور ہو گیا تو وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے بطور سیاسی جماعت کے سربراہ کے انتخابی مہم چلانے کا عندیہ آ سکتا ہے۔انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، عمران خان کو شروع دن سے لاہور کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ دھرنا سیاست کرنے والے بتائیں انہوں نے ملکی ترقی میں سوائے رکاوٹیں ڈالنے کے اورکیا کام سر انجام دیا ہے جس پر عوام انہیں ووٹ دیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کوقانون کے دائرے میں رہتے کرپشن کوروکناچاہیے کیونکہ ملک کو کرپشن سے پاک کئے بغیر کوئی چارہ نہیں، دعا ہے کہ اللہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرے تاکہ ملک خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…