اوکاڑہ (نیوزڈیسک) سعودی عر ب میں ٹریفک کے حادثہ میں اوکاڑہ کے رہائشی میاں بیوی جاں بحق دو بیٹے اور بیٹی شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق محلہ علی پور اوکاڑہ کے رہائشی محمد حنیف اپنی بیوی خالدہ بیگم بیٹوں عرفان ،احتشام اور بیٹی ارم کے ہمراہ حج کا فریضہ ادا کر نے سعودی عرب گئے ہوئے تھے گزشتہ روز وہ بذریعہ کار واپس اپنے کیمپ میں آرہے تھے کہ عائر کے قریب ان کی کار دوسری گاڑی سے ٹکرار گئی جس کے نتیجے میں محمد حنیف اس کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبعی امداد کے لیے سعودی عرب کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے محمد حنیف اور اس کی بیوی کے جاں بحق ہو نے کی اطلاع جب محلہ علی پور میں ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور محلہ علی پور سوگوار ہو گیا ۔