پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کام کرنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹس ،عالمی ادارے کاخراج تحسین

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک) آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے پاکستان کے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کام کرنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹس کے متاثر کن سیکیورٹی ریکارڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کےساتھ آئی اے ای اے کا تکنیکی تعاون کا پروگرام دنیا میں اس کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانوسے ملاقات کی جس میں جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے حوالے سے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی اے ای اے کے سربراہ نے اپنے گزشتہ برس پاکستان کے سینٹر آف ایکسیلنس فارنیوکلیئر سیکیورٹی کے دورہ کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کام کرنےوالے نیوکلیئر پاور پلانٹس کے متاثر کن سیکیورٹی ریکارڈ کی تعریف کی ۔ پاکستان اور آئی اے ای اے کے مابین شاندار تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی اے ای اے کا تکنیکی تعاون کا پروگرام دنیا میں اس کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے نے 2015ءکے بعد کے ترقیاتی ایجنڈا میں اہم کردار ادا کرنا ہے اور وہ پاکستان سمیت دیگرممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے باہمی مفادات پر مبنی تعاون پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1957ءسے اس کے بانی رکن کی حیثیت سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون برقرار رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے فروغ کیلئے آئی اے ای اے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دار قوم کی حیثیت سے نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کو اولین ترجیح دیتا ہے ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اور ریسرچ ری ایکٹرز آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے معیارات پر پورا اترتے ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستان اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقہ سے پورا کر رہا ہے ۔ 1957ءمیں قائم ہونےوالا جوہری توانالئی کا عالمی ادارہ (آئی اے ای اے) جوہری ٹیکنالوجیز کے محفوظ ترین اور پر امن استعمال کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…