تہران (نیوزڈیسک)ایران نے اپنے تمام دروازے امریکہ کیلئے کھول دیئے،ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں ان کے ملک میں سرمایہ کاری کرسکیں گی۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایران کے صدر نے بتایا کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد امریکی کمپنیاں یہاں میں سرمایہ کاری کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی طاقتوں کی جانب سے پابندیاں ہٹائی جائیں جس سے غیرملکی کمپنیوں کےلئے سازگار سیاسی اورمعاشی حالات پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی سرمایہ کاروں کےلئے کوئی رکاوٹ نہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ معاشی تعاون ایران امریکا تعلقات کے فروغ کےلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔