کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں سے تحویل میں لی جانے والی کھالیں ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیں۔ ایدھی ویلفیئر کے ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے چند کھالیں ایدھی کو دی ہیں جس کی رسید رینجرز کو دی گئیں اس میں زیادہ تر بکرے کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایدھی ویلفیئر کو پچھلے سال کی نسبت 50 فیصد سے زائد کھالیں وصول ہوئیں۔ ایدھی ویلفیئر نے شہر میں کسی جگہ بھی کھالیں جمع کرنے کا کیمپ نہیں لگایا۔ لوگوں نے فون کرکے کھالیں دیں یا پھر ازخود ایدھی سینٹر کو کھالیں پہنچائیں۔