منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیر تھر میں آئی بیکس کی اموات میں مسلسل اضافہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے متصل کیر تھر نیشنل پارک میں آئی بیکس کی اموات میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مزید 4 آئی بیکس مردہ حالت میں ملے ہیں جبکہ 9 آئی بیکس متاثرہ دیکھے گئے، مردہ آئی بیکس سے بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مردہ آئی بیکس کو جلانے کے ساتھ دفنایا بھی جا رہا ہے، آئی بیکس کی پانی پینے کی جگہوں کو صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جس پانی میں آئی بیکس مردہ ملے اسے جھاڑیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے، مردہ آئی بیکس کے باعث پانی انتہائی خراب ہو چکا ہے، تاہم بارش ہونے سے یہ پانی قدرتی طور پر صاف ہو جائے گا۔کیر تھر میں آئی بیکس کی مبینہ بیماری کے باعث ہلاکتوں کے معاملے پر مقامی افراد نے بتایا کہ آئی بیکس مبینہ پی پی آر نامی وبائی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔مقامی افرادکے مطابق پی پی آر کو گوٹ طاعون کہا جاتا ہے، یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، جو عام طور پر بھیڑوں اور بکریوں کو ہی اپنی لپٹ میں لیتا ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ بکریوں سے یہ بیماری آئی بیکس میں پھیلی ہے، کیر تھر کے علاقے میں 25 ہزار کے قریب آئی بیکس پائے جاتے ہیں۔ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات حیدر آباد واحد شیخ نے گفتگو میں بتایا کہ مردہ آئی بیکس کے نمونے لیبارٹری میں تجزیے کے لیے بھیجے ہیں۔واحد شیخ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سندھ نے مزید ٹیمیں متاثرہ علاقے میں بھجوائی ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…