اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایشیا کپ 2023،بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراونڈ اسٹاف کو دے دی

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں کارکردگی دکھانے پر ملنے والی رقم گرائونڈ اسٹاف کو دے دی۔تفصیلات کے مطابق محمد سراج کو ایشیا کپ کے فائنل میچ میںمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کی رقم انہوں نے گرائونڈ اسٹاف کو عطیہ کردی۔

انہوں نے کہا کہ گرائونڈ اسٹاف اس انعام کا حقدار ہے۔واضح رہے کہ پورے ایونٹ کے دوران بارش میچز کے لیے مسلسل خطرہ بنی رہی اور اس دوران گرائونڈ اسٹاف نے بہت جدوجہد کی اور میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔ایونٹ کے سپر فور مرحلے میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کو متاثر کیا جسے ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا۔فائنل میچ بھی بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور اس کے لیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…