ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ہی ساتھیوں کو بھون ڈالا

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

سری نگر(این این آئی ) مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہوکر بھاگنے لگے۔

انھوں نے سمجھا کہ شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا ہے تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان دونوں اہلکاروں پر فائرنگ بھی ان کے ساتھی اہلکار نے کی تھی اور آلہ قتل بھی سرکاری رائفل ہے۔فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا تاہم واقعے میں ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے اہلکاروں میں سے کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر کی مودی نواز پولیس نے خفگی مٹانے کے لیے اسے حادثاتی واقعہ قرار دے کر معاملے کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور میڈیا کو بتایا کہ اہلکار سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوجی کیمپ میں ذہنی دباو اور غصے کے باعث اہلکاروں کی آپس میں جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔رواں برس کے آغاز میں ایسے ہی ایک واقعے میں 4 اہلکار مارے گئے تھے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…