اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رانا ٹائون میں رکشا ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی و ی کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹائون میں طاہرمحمود اپنی بیوی زاہدہ ، بیٹے عبید اور ساس کے ہمراہ رکشا میں جا رہا تھا کہ ان کا رکشا راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں رکشے میں سوار تمام لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اہلکار کی غیر حاضری کے باعث ٹرین آنے پر ریلوے پھاٹک بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ٹرین اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقا ت کا حکم دے دیا۔