ننکانہ صاحب(این این آئی)ننکانہ صاحب بیوہ کی پکار پر پولیس کی امداد۔پولیس مددگار ہیلپ لائن پکار15پر سفید پوش خاتون کی گھر میں فاقہ کشی کی کال۔ مدد کی اپیل، ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کی ہدایت پر پولیس مدد کو پہنچ گئی۔پولیس مددگار ہیلپ لائن پکار 15 علاقہ تھانہ فیض آباد کی بیوہ خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اسکا شوہر فوت ہو چکا ہے اور میرے 4 بچے کئی دن سے بھوکے ہیں مدد کیجائے۔ کال کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او صاعد عزیز نے فوری مدد کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او تھانہ فیض آباد رائے سعدی ہمراہ ٹیم راشن لیکر ضرورت مند بیوہ خاتون کے گھر گاؤں ناظریاں پہنچ گئے۔
ضرورت مند خاندان نے پولیس کی طرف سے ملنے والی فوری امداد اور تعاون کو خوب سراہا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کی مثالی کارکردگی اور عوام دوستی کا ثبوت سامنے لانا چاہتے ہیں۔ عوام کو تحفظ کی فراہمی اور مشکلات میں گھرے افراد کی مدد اولین فریضہ ہے۔ پولیس نے اپنے وسائل سے ضرورت مند خاندان کو راشن فراہم کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ پولیس سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔