کراچی(این این آئی) سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جدہ سے پروازنمبر ایس وی 700کے ذریعے 20پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے واپس پاکستان بھیج دیا گیاذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے سفری دستاویزات کے مسائل و دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرپاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا۔ڈی پورٹ پاکستانی جناح ٹرمینل پرایف آئی اے امیگریشن کے پاس موجود رہے جن کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور مکمل چھان بین کے بعد انھیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی۔