جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”فائزعیسیٰ ایک قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں “ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کھل کر تعریف کر دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی معاملات میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی معاملات میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا، سخت امتحان میں کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔انہوں نے کہا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا تاہم اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں گزشتہ برس کے دوران عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے زیرالتوا مقدمات میں خاطر خواہ کمی نہ لانے کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ زیرالتوا مقدمات 50 ہزار سے کم ہوسکیں تاہم زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نیریکارڈ 23 ہزارمقدمات نمٹائے جبکہ گزشتہ سال نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزارتھی۔چیف جسٹس نے کہاکہ ڈیمز فنڈ میں اگست 2023 میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، فنڈزمیں رقم آنے کا مطلب عوام کا سپریم کورٹ پراعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمزفنڈ کے اس وقت 18 ارب روپے 60 کروڑ روپے اسٹیٹ بنک میں انویسٹ کیے گئے ہیں، ڈیمز فنڈ کی نگرانی سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کررہا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام ساتھی ججوں کا میرے ساتھ برتائوبہت اچھارہا۔

انہوں نے کہا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایک قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں، ہمارا نقطہ نظر ایک دوسرے سے مختلف ہے، جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے تاہم میرے دل میں ان کے لیے عزت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ صحافی معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہوتی ہے وہ درست رپورٹنگ کریں گے، جہاں پرکوئی غلطی ہوئی اسے ہم نے نظرانداز کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ مزید مضبوط، بااختیار اورآزاد ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں نے نہ صرف اتفاق رائے بلکہ اختلاف رائے سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ ملک میں استحکام آئے، جب ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو عدلیہ سمیت ہر ادارہ مستحکم ہوگا۔

قبل ازیں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 15 ججز صاحبان نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کی۔نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی فل کورٹ ریفرنس میں شریک ہوئے جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔کمرہ عدالت میں اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فل کورٹ ریفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کیسز کم کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں تاہم ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عام سائلین کے مقدمات کے فیصلے بلاتاخیر ہونے چاہئیں، اس مقصد کے لیے سپریم کورٹ کو اپنی توانائیاں 185 کے تحت اپنے کیسز کو سننے میں صرف کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے تحت سیاسی اور ہائی پروفائل کیسز کی وجہ سے عام سائلین کے کیسز متاثر ہوتے ہیں، 184/3 کے مقدمات غیر معمولی اور عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے معاملات میں ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ بینچز کی تشکیل اور ججز تعیناتیوں کی بازگشت پارلیمان میں بھی سنی گئی، اس عدالت نے متعدد مواقع پر صوابدیدی اختیار ات میں شفافیت پر زور دیا ہے، کوئی وجہ نہیں کہ سپریم کورٹ اس اصول کا خود پر بھی اطلاق کرے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئے عدالتی سال کے ساتھ ساتھ ہم جوڈیشل لیڈر شپ کی تبدیلی کے مرحلے سے بھی گزر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی بطور چیف جسٹس عہدہ سنبھالنے کے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی لیڈرشپ میں ہم شفافیت، مستعدی اور عوامی اعتماد کے نئے دور کی جانب بڑھیں گے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون الرشید نے فل کورٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عدالت اعظمی میں لگ بھگ 60 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں، بار ہا التجا اور یاددہانی کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے کوئی شفاف نظام وضح نہ کیا جاسکا، کچھ عرصہ سے سپریم کورٹ میں مقدمات میں مختصر فیصلہ کرنے کی ایک نئی روش چل پڑی ہے، اکثر مقدمات میں بروقت تفصیلی فیصلے جاری نہیں ہوتے، یہاں تک کہ کچھ ججز ریٹائرڈ بھی ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ کیسز میں لارجر بینچ بننے کا حکم ہوا لیکن آج تک وہ لارجر بینچ تشکیل نہیں دیے جاسکا، نامزد چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ نئے اور فوری نوعیت کے کیسز جب فائل ہوں تو اسی ہفتہ میں فکس کیے جائیں، کافی تعداد میں ایسے کیسسز صرف پہلی سماعت کے منتظر ہیں۔ہارون الرشید نے کہا کہ ایک عام تاثر ہے کہ چند خاص لوگوں کے مقدمات دائر ہوتے ہیں فورا لگ جاتے ہیں، عام مقدمات کافی دیر کے بعد فکس ہوتے ہیں جس سے عوام مایوس ہوتے ہیں، نامزد چیف جسٹس اس تاثر کو ذائل کریں، ایسا سسٹم تشکیل دیں کہ مقدمات کی فکسیشن بلا تفریق ہو، عام لوگوں کو محروی کا احساس نہ ہو اور اس ادارہ پہ اعتماد قائم رہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مقدمات کا فیصلہ ہوجانے کے باوجود ان کی مسل ہائے مختلف ججز کے چیمبرز میں پڑی ہیں، ان مقدمات کے تحریری حکمنامے بھی ابھی تک نہیں آسکے، اگر یہ اطلاع درست ہے تو میرے اس ریفرنس کو درخواست تصور کیا جائے، وکلا کی سپریم باڈی کو اس کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے میری اس درخواست کو رجسڑار سپریم کورٹ کے ذریعہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا، وکلا کے اعلی ترین ادراہ کو معلومات کی رساء کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے فل کورٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ نے عام آدمی تک انصاف کی فراہمی کا عمل جاری رکھا، تعطیلات کے باوجود مسلسل مقدمات کی سماعت کا سلسلہ جاری رکھنا لائق تحسین عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دوران تعطیلات کئی سیاسی نوعیت کے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر ہوئے جس کی وجہ سے عام عوام کو انصاف کی فراہمی کا عمل سست روری کا شکار ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب سیاسی اور پارلیمانی نظام ناکام ہوجائے تو اس کا بوجھ بھی عدلیہ کو اپنے کندھوں پر اٹھانا پڑتا ہے، مقدامات کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواستوں کا زیر التوا رکھے جانے سے انصاف کی فراہمی کا عمل سست روی کا شکار ہوتا ہے۔

عابد زبیری نے کہا کہ عدالت کی توجہ 90 دن میں انتخابات کرانے کے آئنی معاملے پر مبذول کروانا چاہتا ہوں، الیشکن کمیشن ہیلے بہانے کے ذریعے انتخاب آئینی مدت میں کروانے سے گریزاں ہے، الیکشن کمیشن کا یہ رویہ رائے دہی کے آئنی کے حق کے منافی ہے، کہ آئین سے روگردانی پر آرٹیکل 6 کے تحت الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے انتخابات سے متعلق اپنے فیصلہ پر عمل کرانے کیلئے کوء قدم نہیں اٹھایا، اتنخابات کے حوالے سے ہماری درخواست کی ابھی تک سماعت نہیں ہوسکی، ہماری درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد انتخابات کا اعلان کرے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کی آڑ میں بنیادی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں، سویلین کا ٹرائل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، قوم کی بیٹیاں اور بہنیں من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر قید ہیں، عدالت ان جبری قید کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف درخواستیں کو فور مقرر کیا جائے، عدلیہ اور ججز کی تضحیک وکلا برادری کبھی تسلیم نہیں کرے گی، امید کرتے ہیں کہ نئے عدالتی سال میں سپریم کورٹ میں تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کے لیے ٹوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔واضح رہے کہ موجود چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت رواں ماہ 16 ستمبر (ہفتہ)کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دے چکے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی رواں برس 21 جون کو جاری کیا جا چکا ہے۔صدر مملکت، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…