اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

راولپنڈی میں غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے خودکشی کرلی

datetime 11  ستمبر‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ 2بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39سال کے عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے، عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی،اس کے معاشی حالات خراب تھے، عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے۔

مبینہ تحریری نوٹ میں لکھا ہوا ہے کہ میرے انتقال کو دل کا دورہ تصورکیا جائے،میرے قل پر زیادہ خرچہ نہ کرنا، قرض دار وں کو پیسے دے دینا، میں نے سب کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مجے معاف کر دینا۔واقعہ کے بعد تھانہ وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دبا ئومیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…