جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پرویز الٰہی کیوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کیلئے ہے ہی نہیں، عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

وکیل صفائی نے کہا کہ صورتحال ایسی ہیکہ کل وکلا ایک دوسرے کی ضمانتیں کروا رہے ہوں گے، شاہ محمود کا میں وکیل تھا،اسی کیس میں ضمانت کنفرم ہوئی، پرویز الہی کی شناخت پریڈ کی بھی ضرورت نہیں، ملک انہیں جانتا ہے۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈپٹی کمشنر لاہور یاپنجاب پولیس کو ڈکٹیٹ نہیں کررہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے اس لیے ثبوتوں کو اکٹھاکرنا ہے، مخبر نے مدعی کو بتایاکہ پرویز الہی شامل تھے۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ڈنڈا، گاڑیاں، مددگار افراد وغیرہ کے حوالے سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے اور ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…