منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہائیکورٹ کاپرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار ،چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

datetime 6  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے چودھری پرویز الٰہی کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان اور پنجاب حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو کیسے نظر انداز کیا گیا؟۔پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرنا الگ مسئلہ ہے۔فاضل جسٹس نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے استفسار کیا گیا کہ عدالتی حکم موجود ہے تو آپ کا اس پر کیاموقف ہے، عدالتی حکم بہت صاف تھا مگر انہیں گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پمز میں پرویز الٰہی کو لے کر گئے، سکیورٹی کی وجہ سے پولیس لائن میں رکھا، یہاں لانا مشکل ہے۔ جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پوچھا کہ یہاں سے لے جاتے ہوئے کوئی مشکل نہیں تھی، پرویز الٰہی کو پیش کرنا کسی کی انا ء کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔آئی جی سپریم کورٹ اور چیف کمشنراسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، توہین عدالت کی کارروائی ان افسران کے خلاف الگ سے جاری رہے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی، چیف کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، افسران 7 روز میں اپنا جواب داخل کرائیں۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور کو مداخلت سے روکتے ہوئے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حبس بے جا کی درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست الگ سے جاری رہے گی، پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار اور نظربند کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گزشتہ روز سیشن جج اٹک اسد علی نے اپنی رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا سیشن جج کے اٹک جیل پہنچنے سے پہلے پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس لے گئی، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور آئی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق پرویز الٰہی کو کریمنل کیس میں گرفتار کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا آئی جی سپریم کورٹ اور چیف کمشنر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، توہین عدالت کی کارروائی ان افسران کے خلاف الگ سے جاری رہے گی، چیف کمشنر اسلام آباد نے اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی، ان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، افسران 7 روز میں اپنا جواب داخل کرائیں۔لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کیس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا جاتا ہے اور پرویز الٰہی کی بازیابی کی درخواست غیرموثر ہو گئی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…