ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی بلوں میں ریلیف، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد نیا پلان بنا لیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)بجلی بلوں میں ریلیف، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد نیا پلان بنا لیا،بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے پندرہ ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ پلان مسترد کیے جانے کے بعد نیاپلان تیاراور ارسال بھی کر دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کیلئے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 15 ارب سے زائد اضافی رکھے گئے تھے۔ وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو باقاعدہ طور پرارسال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے،بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائے گی۔وزارت خزانہ حکام نئے پلان پرآئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے،نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…