ملتان( این این آئی) بہاولپور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن میں سے تین انتقال کرگئی۔بہاولپور کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا جنہیں ڈاکٹرز نے معائنے کے لیے تمام بچوں کو آئی سی یو منتقل کیا۔
پیدائش کے بعد بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے بچوں کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں انکیبیوٹر پر منتقل کیا تاہم ان میں سے بیٹا اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔