جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، شہباز شریف

datetime 5  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو نواز شریف کی سربراہی میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لے کر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق جی سی ایس ای کے امتحان کے 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔

نواز شریف نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے پر طالبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا۔اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اس بچی نے اپنی قابلیت سے پوری قوم کو پیغام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم دونوں بھائی یہاں کھڑے ہوکر پاکستانی قوم کی نمائندگی کررہے ہیں اور قومی کی بیٹی کو شاباش دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی نے اگر موقع دیا تو میاں نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے میدان میں انقلابی اصلاحات لائیں گے اور خاص طور پر ایسے بچے اور بچیوں کو مواقع فراہم کریں گے جن کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…